Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / نیو ہمپشائر میں ٹرمپ اور سینڈرس کو سبقت

نیو ہمپشائر میں ٹرمپ اور سینڈرس کو سبقت

واشنگٹن۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیو ہمپشائر کی ڈیموکریٹک پرائمری میں برقی سینڈرس نے ہلاری کلنٹن کو شکست دے دی جبکہ ری پبلیکن پارٹی میں ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنا موقف مزید مضبوط کرلیا۔ ویرمونٹ سینیٹر 74 سالہ سینڈرس کو 59% ووٹس حاصل ہوئے جبکہ 68 سالہ ہلاری کو صرف 38% ووٹس ملے۔ 59 سالہ ٹرمپ کو اوہائیو کے گورنر جان کسیچ پر 18,000 ووٹوں کی بہ الفاظ دیگر 18% سبقت حاصل ہوئی۔ دوسری طرف ری پبلیکنس جنوبی ٹیکساس سینیٹر ٹیڈکروز فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش اور فلوریڈا سینیٹر مارکو روبیو کے تیسرے مقام کے لئے مسابقت جاری ہے۔ اب جبکہ زائد از ایک تہائی ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے۔ ٹیڈ کروز جنہوں نے آئیوا کاکس جیتا تھا، کو صرف 7% روٹس حاصل ہوئے جبکہ جیب بش کو 11% ووٹس ملے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT