Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نیٹ امتحان۔ تلنگانہ سے زائد از 46 ہزاراور اے پی سے 85ہزار امیدواروں کی شرکت

نیٹ امتحان۔ تلنگانہ سے زائد از 46 ہزاراور اے پی سے 85ہزار امیدواروں کی شرکت

حیدرآباد، 7مئی (سیاست ڈاٹ کام )ایم بی بی ایس’ بی ڈی ایس اور آیوش کے کورسس میں داخلوں کے لئے قومی سطح کے NEET امتحان میں تلنگانہ سے زائد از 46 ہزاراور اے پی سے 85ہزار امیدواروں نے شرکت کی ۔تلگو سمیت دس زبابوں میں یہ امتحان تحریر کرنے کی سہولت دی گئی ہے ۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد ، ضلع ورنگل کے علاوہ آندھراپردیش کے وجئے واڑہ،وشاکھاپٹنم ، گنٹور اور تروپتی میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔مرکزی تعلیمی اداروں اور سی بی ایس سی کے اسکولس میں یہ امتحانی مراکز قائم کئے تھے ۔گزشتہ سال منعقد ہ نیٹ امتحان میں تلنگانہ سے صرف 24 ہزار امیدواروں نے ہی شرکت کی تھی کیونکہ گزشتہ سال ایمسیٹ اور نیٹ امتحان کے سلسلہ میں تذبذب دیکھا گیا تھا جس کی وجہ سے امیدواروں کی کم تعداد نے نیٹ امتحان میں شرکت کی ۔ اس مرتبہ نیٹ امتحان کو قومی سطح پر لازمی کردینے کے بعد تلنگانہ میں امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔حیدرآباد میں نیٹ امتحان کے لئے دوکوآرڈینیشن سنٹرس قائم کئے گئے تھے ۔ حیدرآباد میں نیٹ امتحان کے لئے 59 مراکز قائم کئے تھے ۔ ورنگل میں نیٹ کے 16 امتحانی مراکز قائم کئے تھے جہاں 8078 امیدواروں نے امتحان تحریر کیا ۔ذرائع کے مطابق قومی سطح پر بھی نیٹ امتحان میں شرکت کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 4 لاکھ امیدواروں کا اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال 7.5 لاکھ امیدواروں نے نیٹ امتحان لکھا تھا’ جاریہ سال 11.5 لاکھ امیدواروں نے نیٹ کے لئے درخواست داخل کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT