Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / نیٹ امتحان : طلبہ کو دھوکہ دینے پر 5افراد گرفتار

نیٹ امتحان : طلبہ کو دھوکہ دینے پر 5افراد گرفتار

جئے پور ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹولی کے پانچ ارکان بشمول ایک سرکاری ملازم کو یہاں میڈیکل کورس کے خواہش مندوں کو دھوکہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان لوگوں نے ایم بی بی ایس کورسیس میں داخلے کیلئے نیٹ کے پرچہ سوالات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے امیدواروں کو دھوکہ دیا ہے۔ ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ ملزمین نے بعض امیدواروں کو ہفتہ کی شب سوالات فراہم کئے لیکن ان میں سے کوئی بھی اصل پرچہ سوالات سے میل نہیں کھایا جو گزشتہ روز منعقد کیا گیا، لہٰذا پیپر کا افشاء ہونا نہیں سمجھا جائے گا۔ اے ڈی جی اے ٹی ایس اومیش مشرا نے کہا کہ ملزمین نے دس اسٹوڈنٹس کو رقم کے عوض سوالات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ اس کیلئے ہر اسٹوڈنٹ سے 5 لاکھ روپئے لینے والے تھے۔

TOPPOPULARRECENT