Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / نیٹ امتحان میں کوالیفائنگ نشانات کو کم کرنے پر زور

نیٹ امتحان میں کوالیفائنگ نشانات کو کم کرنے پر زور

اے پی کے وزیر صحت کے سرینواس کی مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات
نئی دہلی ۔ 20 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے وزیر صحت کے سرینواس نے آج مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا پر زور دیا کہ نیٹ امتحان میں کوالیفائنگ نشانات کو کم کیا جائے تاکہ ریاست سے زیادہ طلبہ کوالیفائی ہونے کا موقع ملے ۔ نڈا کے ساتھ ایک میٹنگ میں مسٹر سرینواس نے کہا کہ کٹ ۔ آف نشانات میں کمی سے زیادہ طلبہ کو نیشنل ایلیجبیلٹی کم انٹرنس ٹسٹ کے تحت کورسیس کے لیے کوالیفائی ہونے میں مدد ہوگی ۔ کے سرینواس نے کہا کہ ’ مرکزی وزیر نے میری درخواست کو اصولی طور پر قبول کیا ہے اور مثبت کارروائی کا تیقن دیا ۔ اس سے گورنمنٹ کالجس میں مخلوعہ نشستوں بشمول نان کلینکل کورسیس میں نشستوں کو پر کرنے میں مدد ہوگی ‘۔ مسٹر سرینواس نے علاقہ رائلسیما کے طلبہ کی سہولت کے لیے تروپتی میں نیٹ امتحان کا مرکز بنانے کی بھی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست میں وجئے واڑہ اور ویزاگ میں یہ سنٹرس ہیں ۔ ہم نے تروپتی میں ایک اور سنٹر کے لیے درخواست کی ہے تاکہ علاقہ رائلسیما کے طلبہ کو سہولت ہو ۔ مسٹر سرینواس نے مرکزی وزیر سے اس بات کے لیے بھی زور دیا کہ منگلا گیری میں اے آئی آئی ایم ایس کے قیام کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT