Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / نیٹ امتحان کے لیے 11 لاکھ ایم بی بی ایس/ بی ڈی ایس امیدواروں کی شرکت

نیٹ امتحان کے لیے 11 لاکھ ایم بی بی ایس/ بی ڈی ایس امیدواروں کی شرکت

نئی دہلی۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی اہلیتی مشترکہ انٹرنس ٹسٹ  (نیٹ) کے لیے آج ملک بھر میں 1900 مراکز پر زائد از 11 لاکھ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امیدواروں نے امتحان لکھا۔ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن جس نے اس امتحان کا انعقاد عمل میں لایا۔ 103 شہروں میں پھیلے ہوئے مراکز پر 490 عہدیداروں کو تعینات کیا تھا۔ اس امتحان کا انعقاد 10 زبانوں میں آف لائین موڈ کے تحت صبح 10 بجے سے 1:00 بجے 1921 مراکز پر عمل میں آیا۔ اس میں ایم بی بی ایس کے 65 ہزار اور بی ڈی ایس کے 25 ہزار نشستوں کے لیے ٹسٹ لکھا گیا۔ 1522 این آر آئیز اور 613 بیرونی طلبہ کے بشمول جملہ 11,38,890 طلبہ نے حصہ لیا۔ 103 شہروں میں 490 سی بی ایس سی عہدیداروں کو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے شخصی طور پر اس ٹسٹ کی نگرانی کی۔ 3500 مبصرین بھی تعینات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں سی بی ایس ای نے نیٹ کے انعقاد کے لیے آل انڈیا کوٹہ نشست کا صرف 15 فیصد طلبہ کے لیے انتظام کیا تھا۔ ماباقی طلبہ کا امتحان ریاستوں کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال یہ امتحان دو مرحلوں میں منعقد ہوا ۔ اس سال صرف ایک وقت میں ٹسٹ لیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT