Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / نیٹ ( میڈیکل ) کا میناریٹی کونسلنگ سیشن یم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے

نیٹ ( میڈیکل ) کا میناریٹی کونسلنگ سیشن یم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے نیٹ کے رینک پر ویب کونسلنگ کے لیے کے ین آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ اے زمرہ کے تحت گورنمنٹ / پرائیوٹ نان میناریٹی کالجس میں 50 فیصد اور میناریٹی میڈیکل کالجس میں 60 فیصد نشستوں پر داخلے ہوں گے ۔ اس لیے صرف آن لائن فارم داخل کرنا ہے ۔ پھر اسنادات کی تصدیق ، ویب آپشن کا شیڈول دیا جائے گا ۔ ایم اے حمید کنوینر میناریٹی کونسلنگ پروگرام کے بموجب ادارہ سیاست کے تحت نیٹ کے میناریٹی طلبہ کی کونسلنگ سیشن پیر 10 جولائی صبح 9 بجے تا 12 بجے رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر پر زیر نگرانی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست رکھا گیا ہے ۔ مہمان خصوصی پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی ہوں گے ۔ خواجہ علی شعیب اسسٹنٹ پروفیسر ویب کونسلنگ کا طریقہ بتائیں گے ۔ منظور احمد کوآرڈینٹر پروگرام نے نیٹ کامیاب طلبہ سے معہ نیٹ اسکور شیٹ وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔ اس موقع پر انٹر میڈیٹ بی پی سی طلباء و طالبات کے لیے کیرئیر کے مواقع سے واقف کروایا جائے گا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT