Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / نیٹ میں اردو کوشامل کرنے کی درخواست پر مرکز، میڈیکل کونسل کو نوٹس

نیٹ میں اردو کوشامل کرنے کی درخواست پر مرکز، میڈیکل کونسل کو نوٹس

نئی دہلی، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے نیشنل الیجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ میڈیکل) کے امتحان کے لئے شامل ہونے والی سرکاری زبانوں میں اردو کو بھی شامل کرنے سے متعلق درخواست پر آج مرکزی حکومت اور میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی اے ) سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت اور ایم سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے ڈینٹل کونسل آف انڈیا (ڈی سی آئی) اورسنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کو بھی نوٹس جاری کیا، نیز معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کی۔اس سے قبل ایم سی اے نے دلیل دی تھی کہ نیٹ میں اردو زبان کو شامل کرنے کے سلسلے میں اسے کوئی اعتراض نہیں ہے ، بشرطیکہ متعلقہ ریاست اس کے لئے درخواست دے۔ اس پرایس آئی او کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مہاراشٹرا اور تلنگانہ کی حکومتوں نے نیٹ کے امتحان کے لئے سرکاری زبانوں میں اردو کو بھی شامل کرنے کی درخواست پہلے ہی ایم سی آئی کو دی ہے ۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نیٹ کا امتحان 10 زبانوں میں منعقد کئے جائیں گے ، جن میں ہندی اور انگریزی کے علاوہ بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ٹامل، تلگو، اڑیا اور کنڑ شامل ہیں۔ نیٹ میں اردو کوشامل کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکز اور میڈیکل کونسل آف انڈیا کو نوٹس جاری کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT