Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / نیٹ کو صدرجمہوریہ کی منظوری

نیٹ کو صدرجمہوریہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) داخلے کیلئے قومی اہلیت کا واحد امتحان ( این ای ای ٹی)  ہوگا ۔میڈیکل اور ڈینٹل کورسیس میں ملک گیر سطح پر داخلے کیلئے نیٹ (NEET)کی صدر جمہوریہ نے منظوری دے دی ہے ۔ حال ہی میں پارلیمنٹ میں اس بارے میں دو مسودات قانون منظور کئے جاچکے ہیں پرنب مکرجی نے ہندوستانی میڈیکل کونسل ( ترمیمی ) قانون 2016 اور ڈینٹسٹس( ترمیمی )  قانون 2016ء کی منظوری دے دی ۔ یکم اگست کو دونوں بلز کی منظوری راجیہ سبھا سے حاصل ہوجانے کے بعد اُن کے قانون بننے کی راہ ہموارہوگئی تھی ۔ اس قانون کا مقصد کرپشن کو کچلنا ‘ شفافیت پیدا کرنا ‘ امتحانوں کی کثیر تعداد پر قابوپانا اور کونسلنگ میں طلبہ کا استحصال روکنا شامل ہیں ۔ گذشتہ ماہ ان قوانین کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا ۔

 

شعبہ صنعت کو یکم ؍ اپریل سے
جی ایس ٹی کے نفاذ کی توقع
نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی بل کی لوک سبھا میں منظوری کی ستائش کرتے ہوئے انڈیا ان کارپوریشن نے کہا کہ یکم ؍ اپریل 2017ء سے اس کے بل کے نفاذ کی اسے امید ہے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ سے آئندہ برسوں میں سرمایہ کاری اور شفافیت پیدا ہونے کی توقع ہے جس کا برسوں سے انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سب سے بڑی معاشی اصلاح جو مختلف ریاستوں اور مقامی ٹیکسوں کی جگہ لے گا اور ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی واحد منڈی بنادے گا۔ اسوکیمپ میں بھی اسے بہت بڑی اصلاح قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT