Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / نیٹ کیلئے تمام زبانوں میں یکساں پرچہ سوالات

نیٹ کیلئے تمام زبانوں میں یکساں پرچہ سوالات

کولکتہ ۔23جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا ہے کہ نیٹ امتحانات کے پرچہ سوالات تمام زبانوں میں یکساں ہوں گے ۔ انھوں نے کہاکہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے کل ہند سطح پر ہونے والے امتحانات ، نیٹ کے لئے مقامی و علاقائی زبانوں کے پرچہ سوالات محض انگریزی پرچہ سوالات کا ترجمہ ہوں گے ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل یہاں مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھا چٹرجی کی اس شکایت کا جواب دے رہے تھے کہ رواں سال علاقائی زبانوں میں میڈیکل انٹرنس ٹسٹ کے لئے رجوع ہونے والے طلبہ کو انگریزی اور ہندی کے مقابلے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جاؤڈیکر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’قومی اہلیت و داخلہ ٹسٹ (نیٹ) اور میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے کل ہند امتحانات میں مقامی زبانوں کے پرچہ سوالات محض انگریزی پرچہ سوالات کا ترجمہ ہوں گے ‘‘ ۔ انجینئرنگ کورسیس کے لئے ’’ایک ملک ایک امتحان ‘‘ پالیسی سے متعلق ایک سوال پر مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل نے جواب دیا کہ ’’اس مسئلہ پر ہمیں ہنوز فیصلہ کرنا باقی ہے ۔ یہ مسئلہ غور و خوض کے مرحلے میں ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT