Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / نیٹ کے مسئلہ پر تشویش وزرائے صحت کا آج اجلاس

نیٹ کے مسئلہ پر تشویش وزرائے صحت کا آج اجلاس

نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسیس میں داخلوں کیلئے قومی اہلیتی و انٹرنس ٹسٹ (نیٹ) کے بارے میں پیدا شدہ تشویش کو دور کرنے کیلئے /16 مئی دوشنبہ کو ریاستی وزرائے صحت کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ قبل ازیں مرکز نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ انڈر گریجویٹ میڈیکل داخلوں کیلئے وہ نیٹ کے انعقاد کا خواہاں ہے لیکن یہ طریقہ کار رواں سال سے شروع نہیں کیا جائے گا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ پیر کو منعقد شدنی اجلاس میں سپریم کورٹ احکام کے مطابق /24 جولائی کو مقرر ’’نیٹ‘‘ کے انعقاد سے متعلق مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ایک قابل قبول موقف اختیار کیا جائے گا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مرکز کے پاس اس ضمن میں دوراستے ہیں ۔ اولاً یہ کہ عدالتی احکام کے مطابق نیٹ کے انعقاد یا منسوخی کے لئے کوئی آرڈیننس جاری کیا جاسکتا ہے ۔ دوسرا راستہ یہ ہوسکتا ہے کہ ایک سال کیلئے نیٹ کو موخر کرنے کیلئے عدالت عظمی میں اپنے سابق موقف کا اعادہ کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT