Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / نیٹ کے نتائج کا اعلان

نیٹ کے نتائج کا اعلان

لڑکیوں کو سبقت ، ٹاپ 15 فیصد میں لڑکے آگے
نئی دہلی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی ایس ای نے آج انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ اہلیتی انٹرنس ٹسٹ نیٹ (NEET) کے نتائج کا اعلان کیا۔ اگرچہ ٹاپ 15 فیصد میں 11,058 طلباء اور 8,266 طالبات رہے ہیں لیکن مجموعی طور پر لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے کردیا۔ 4,09,477 امیدواروں کے منجملہ امتحان میں 2,26,049 لڑکیاں اور 1,83,424 لڑکوں کے علاوہ 4 زنخے اہل قرار پائے۔ ٹاپ 15 فیصد میں ایک زنخہ بھی شامل ہے۔ سی بی ایس ای کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8,02,594 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں 7,31,223 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ 720 نشانات کے منجملہ 685 نشانات کے ساتھ ہیت شاہ نے پہلا رینک، 682 نشانات کے ساتھ ایکانش گوئل نے دوسرا اور 678 نشانات حاصل کرتے ہوئے نکھل بجیا نے تیسرا رینک حاصل کیا۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجس میں نشستوں کیلئے کونسلنگ توقع ہے کہ عنقریب شروع ہوگی۔ سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے نیٹ I اور نیٹ II بالترتیب یکم مئی اور 24 جولائی کو منعقد کیا تھا۔ NEET-2016 کے نتائج ڈیجی لاکر ویب سائٹ results.digilocker.gov.in پر دستیاب ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مزید تفصیلات کیلئے متعلقہ کونسلنگ حکام اور اداروں سے ربط میں رہیں۔

TOPPOPULARRECENT