Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / نیٹ 2017 ، نتائج کا 12جون کو اعلان کا مسئلہ

نیٹ 2017 ، نتائج کا 12جون کو اعلان کا مسئلہ

سپریم کورٹ میں سی بی ایس سی درخواست کی سماعت
نئی دہلی ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ 12 جون کو نیٹ نتائج کے اعلان کیلئے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ نیٹ امتحان کیلئے نتائج کو مدراس ہائیکورٹ میں رک گیا تھا کیونکہ ایک میڈیکل امیدوار نے اس قومی سطح کے امتحان میں مقامی زبانوں کیلئے پرچہ سوالات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیٹ کا 7 مئی 2007ء کو انعقاد عمل میں آیا تھا۔ سی بی ایس سی نے حال ہی میں مدراس ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ نیٹ نتائج پر حکم التوا جاری کرے۔ سپریم کورٹ جس نے سی بی ایس سی کی جانب سے داخل کردہ کسی بھی درخواست کی سماعت سے انکار کیا تھا اب سی بی ایس سی کی درخواست پر سماعت سے اتفاق کیا ہے کیونکہ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل مہیندر سنگھ نے فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔ سی بی ایس سی کی درخواست کی سماعت جسٹس اشوک بھوشن کی ووکیشن بنچ کی جانب سے کی جائے گی۔ عدالت میں نیٹ سے مربوط مقدمات کو منتقل کرنے کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی۔ یہ مقدمات مدراس اور گجرات ہائیکورٹس کے سامنے زیرالتواء ہیں۔ مدراس ہائیکورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ نیٹ کا دوبارہ امتحان لیا جائے کیونکہ علاقائی زبانوں کے پرچہ جات میں سوالات کی سطح مشکل ترین بنائی گئی تھی۔ مغربی بنگال سے بھی اسی طرح کے الزامات بھی سامنے ہیں جہاں طلبہ نے بنگالی زبان میں امتحان لکھنے کی کوشش کی اور الزام عائد کیا کہ بنگالی زبان کا پرچہ سوالات ، انگلش پرچہ سوالات سے مختلف ہے۔

TOPPOPULARRECENT