Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / نیپالی خاتون ماؤنٹ ایورسٹ کی فاتح

نیپالی خاتون ماؤنٹ ایورسٹ کی فاتح

انسدادبردہ فروشی کے پیغام ‘ہندوستان کوہ پیما لاپتہ ‘ بحریہ نے بھی ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرلی
کٹھمنڈو ۔ 21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بردہ فروشی کا سروے کرنے والی کانشی مایا تامانگ ایک نیپالی خاتون نے اپنے انسداد بردہ فروشی پیغام کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی ۔ اس کا خیال ہے کہ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی سے خواتین کی بااختیاری ‘ صنفی مساوات اور انسداد بردہ فروشی کا پیغام ساری دنیا کو دے گی ‘ جو اس کے خیال میں چنا جائے گا ۔ جو اپنے ساتھ ایک پرچم بھی  لے گئی ہے جس پر تحریر ہے ’’ ہم انسان ہیں ‘ جائیداد نہیں ‘‘ وہ اپنے اس خیال میں اکیلی نہیں ہے ‘ وہ سندھو پال چوک سے اس مہم کیلئے یہاں آئی ہے ۔ وہ اس مقام پر واپس آنے والے تارکین وطن افراد کیلئے جدوجہد کرتی ہے ۔ ایک اور اطلاع کے بموجب ماؤنٹ ایورسٹ کا ایک کوہ پیما دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کو کامیابی سے فتح کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران لاپتہ ہوگیا ۔ روی کمار مراد آباد ( یو پی ) کا متوطن تھا ۔ اس کا رابطہ اپنے ساتھی کوہ پیماؤں سے منقطع ہوگیا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر چھیوانگ شیرپا نے کہا کہ روی کمار نے 8848میٹر بلندپہاڑی چوٹی ایورسٹ کل دوپہر 1:28منٹ پر سرکی تھی ۔ اترتے وقت وہ اپنے رہنما لکپاوونگیا شیرپا سے الگ اور لاپتہ ہوگیا ۔ دریں اثناء ہندوستانی بحریہ کے ارکان عملہ کے ایک گروپ نے آج ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرلی ۔ 50سال قبل ہندوستانی بحریہ کے ارکان عملہ نے اس بلند ترین پہاڑی چوٹی کی 50سال قبل کامیاب کوہ پیمائی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT