Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / نیپالی خواتین کی عصمت ریزی ،ہندوستان کا متبادل پر غور

نیپالی خواتین کی عصمت ریزی ،ہندوستان کا متبادل پر غور

نئی دہلی ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان مختلف متبادل طریقوں پر غور کررہا ہے تاکہ سعودی سفیر کی جانب سے جو ایک دن قبل ہندوستان سے روانہ ہوچکے ہیں، مبینہ طور پر دو نیپالی خواتین کی عصمت ریزی کی گئی تھی جبکہ گڑگاؤں پولیس نے کہا کہ وہ دیگر ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیپال نے خاطیوں کو سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہیکہ وہ اس مقدمہ کی پیروی کرے گا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب حکومت مختلف متبادل طریقوں کی دستیابی پر غور کررہی ہے تاہم حکومت نے تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT