Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / نیپالی صدر سے سشماسوراج کی بات چیت

نیپالی صدر سے سشماسوراج کی بات چیت

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیرامورخارجہ سشماسوراج نے آج مہمان نیپالی صدر بی دیوی بھنڈاری کے ساتھ باہمی امور پر بات چیت کی۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ نیپال کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی روابط کو سنوارا جارہا ہے۔ سشماسوراج نے صدر دیوی بھنڈاری سے راشٹرپتی بھون میں بات چیت کی ہے۔ دیوی بھنڈاری پانچ روزہ دورہ پر گذشتہ یوم یہاں پہنچیں اور ان کا راشٹرپتی بھون میں روایتی  استقبال کیا گیا۔ وہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کے بشمول دیگر قائدین سے ملاقات کریں گی۔ یہ دیوی بھنڈاری کا 2015ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اولین بیرونی دورہ ہے۔ وہ گذشتہ مئی میں ہی ہندوستان کا دورہ کرنے والی تھیں لیکن اس وقت کی نیپالی کابینہ نے یہ بیان دیا تھا کہ وہ اس کیلئے مناسب طور پر تیار نہیں جس کے بعد دورہ منسوخ کیا گیا تھا۔ دیوی بھنڈاری گجرات اور اوڈیشہ کا سفر بھی کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT