Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / نیپالی وزیراعظم دیوباکی چار روزہ دورۂ ہند پر آمد

نیپالی وزیراعظم دیوباکی چار روزہ دورۂ ہند پر آمد

نئی دہلی ۔ 23 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت منعقد کریں گے ، جو چار روزہ دورہ پر آج یہاں پہونچے اور یہ جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اُن کا پہلا بیرونی سفر ہے ۔ مودی اور دیوبا کل باہمی روابط کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور امکان ہے کہ مختلف شعبوں بشمول تجارت اور سرمایہ کاری میں ہند۔ نیپال رشتہ کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر غور و خوض کریں گے ۔ دیوبا کا ایرپورٹ پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے استقبال کیا جس سے اُن کے دورے کو ہندوستان کی جانب سے اہمیت دیئے جانے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ وزارت خارجہ ترجمان رویش کمار نے سشما سوراج کی جانب سے دیوبا کے استقبال کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ قریبی پڑوسی کے لیڈر کا خصوصی خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ نیپالی وزیراعظم توقع ہے کہ مودی کو اپنے ملک کی سیاسی صورتحال سے واقف کروائیں گے ۔ دیوبا اپنے چار روزہ دورہ میں حیدرآباد اور بودھ گیا کا دورہ بھی کریں گے ۔ نیپالی وزیراعظم صدرجمہوریہ اور نائب صدر سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT