Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / نیپال اسمبلی میں نئے دستور کو منظوری

نیپال اسمبلی میں نئے دستور کو منظوری

نیویارک ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال اسمبلی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے رخنہ اندازی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود گذشتہ کئی سالوں سے جاری کوششیں بالآخر کامیاب ہوئیں اور ملک کے نئے دستور کو منظوری دی گئی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اسمبلی میں مختلف چھوٹی سیاسی پارٹیوں نے نئے دستور کے خلاف ہی اپنا ووٹ دیا لیکن اس کے باوجود 601 رکنی اسمبلی میں 507 قانون سازوں کی تائید اور اکثریت کے ساتھ بالآخر ملک کیلئے نئے دستور کی راہ ہموار ہوگئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 2007ء سے نیپال میں عبوری دستور سے ہی کام چلایا جارہا ہے اور اب چونکہ نئے دستور کو منظوری حاصل ہوچکی ہے لہٰذا ملک کے صدر رام برن یادو کے ذریعہ اس کا عنقریب اطلاق ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT