Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / نیپال میںزلزلہ کے مزید تین جھٹکے ‘ ہڑتال سے زندگی مفلوج ‘ 104گرفتار

نیپال میںزلزلہ کے مزید تین جھٹکے ‘ ہڑتال سے زندگی مفلوج ‘ 104گرفتار

کٹھمنڈو۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اوسط شدت کے تین زلزلے کے جھٹکوںنے آج نیپال کو دہلا دیا تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ دولاکھا ضلع میں  4.8 شدت کے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ ضلع ٹاپ لیج گنج میں 4.5 شدت کے دو جھٹکے محسوس ہوئے ۔ ضلع دولاکھا میں آج دوپہر کے بعد 4.1 شدت کا ایک اور زلزلہ کا جھٹکہ محسوس ہوا ۔ دریں اثناء نیپال میں عام ہڑتال کی وجہ سے ملک کے 6صوبوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ۔ جملہ 104 افراد گرفتار کرلئے گئے جن میں سے 97 بشمول نائب صدر وفاقی سوشلسٹ پارٹی راجندر سریشٹھا کٹھمنڈو اور دیگر 7پڑوسی ضلع بھکتپور سے گرفتار کئے گئے ۔ پورے نیپال بشمول دارالحکومت کٹھمنڈو میں معمولات زندگی مفلوج ہوگئے کیونکہ عام ہڑتال میں سی پی این  ۔ ماؤسٹ سے علحدہ ہونے والے گروپس متحدہ سی پی این ۔ ماؤسٹ کے علاوہ مادھیسی سیاسی پارٹیاں بھی شامل ہیں ۔ تمام تعلیمی ادارے اور بڑے بازار بند تھے ۔ سڑکوں پر گاڑیاں نظر نہیں آرہی تھی‘ صرف چند موٹر سیکلیں اور آٹو رکشہ چل رہے تھے ۔ احتجاجیوں نے کٹھمنڈو میں ایک بس اور ایک کار میں توڑپھوڑ مچائی کیونکہ انہوں نے ہڑتال کی خلاف ورزی کی تھی ‘

TOPPOPULARRECENT