Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / نیپال میںپراچنڈہ حکومت کی تائید سے مادھیسی فرنٹ دستبردار

نیپال میںپراچنڈہ حکومت کی تائید سے مادھیسی فرنٹ دستبردار

کھٹمنڈو۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مادھیسیوں سے ملحقہ سیاسی جماعتوں کے ایک اتحاد نے وزیراعظم پراچنڈہ کی قیادت والی حکومت نیپال کی تائید سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے کیونکہ اس اتحاد نے حکومت کے سامنے اپنے کچھ دیرینہ مطالبات رکھے تھے جسے پورا کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے جس میں ملک کے نظریات شدہ دستور کے ترمیمی بل میں ان کی شمولیت بھی شامل ہے۔ یونائٹیڈ ڈیموکریٹک مادھیسی فرنٹ نے حکومت سے اپنی تائید واپس لے لی ہے کیونکہ حکومت کو انہوں نے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے سات دنوں کی مہلت دی تھی جس کے بعد بھی حکومت مطالبات کی یکسوئی سے قاصر رہی۔ اتحاد کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ماہ مئی میں مقامی انتخابات منعقد نہ کروائے جائیں۔ نیشنل مادھیسی سوشلسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کیشو جھا نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT