Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / نیپال میں احتجاجی مظاہرے، مادھیسیوں کی سابق وزیراعظم نیپال کی قیامگاہ میں توڑپھوڑ

نیپال میں احتجاجی مظاہرے، مادھیسیوں کی سابق وزیراعظم نیپال کی قیامگاہ میں توڑپھوڑ

کھٹمنڈو ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مادھیسی احتجاجیوں نے آج نیپال میں سابق وزیراعظم و سینئر سی پی این ۔ یو ایم ایل قائد مادھو کمار نیپال کی قیامگاہ واقع رولاہاٹ میں توڑپھوڑ کی۔ یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک مادھیسی فرنٹ کے کارکن نئے دستور کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کے مکان کے روبرو ایک احتجاجی جلوس نکالا تھا اور بعدازاں مکان میں گھس کر توڑپھوڑ کی تھی۔ توڑپھوڑ میں مکان کی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے۔ سی پی این ۔ یو ایم ایل نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی مذمت کی اور مادھیسی کارکنوں سے مسئلہ کی پرامن ذرائع سے اور بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کرلینے کی خواہش کی اور کہا کہ تشدد اور دھمکانے کا طریقہ اختیار کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ مادھیسی ہندوستانی نژاد نیپال کے علاقہ ترائی کے باشندے ہیں۔ وہ اپنے آبائی وطن کی نئے دستور میں تقسیم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ پرتشدد احتجاج میں تاحال 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہند ۔ نیپال تعلقات جو اشیاء اور ایندھن کی ہندوستان سے نیپال کو فراہمی کے سلسلہ میں بہتر ہوئے ہیں۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں دوبارہ کشیدہ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT