Friday , October 20 2017
Home / دنیا / نیپال میں انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے :وزیر قانون

نیپال میں انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے :وزیر قانون

کٹھمنڈو،10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) قانون و انصاف و پارلیمانی امور کے وزیر یگیہ بہادر تھاپا نے کہا ہے کہ ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔ ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات بالترتیب 26 نومبر اور 7دسمبر کو منعقد ہونگے۔ دی ہمالین ٹائمس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کاسکی آدرش سیوا سماج کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تھاپا نے پیر کوکہا کہ سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں لازمی متعلقہ قوانین کے لئے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کیلئے ایک متعینہ معاہدہ تک پہنچنے میں ناکام رہے ۔نیپالی کانگریس لیڈر مسٹر تھاپا نے مزید کہا کہ21جنوری تک تمام سطح کے انتخابات کرا لئے جائیں گے ۔ بعد ازاں، آئین اور وفاقی نظام کو نافذ کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیاد پر کام کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT