Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / نیپال میں اوسط شدت کا زلزلہ

نیپال میں اوسط شدت کا زلزلہ

کٹھمنڈو ۔ 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں بشمول دارالحکومت سارا مشرقی علاقہ آج 4.4 شدت کے ایک زلزلہ سے دہل گیا ۔ کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع اس غریب لیکن قدرتی مناظر سے بھرپور ملک میں اپریل 2015ء کے دوران ہوئے قیامت خیز زلزلہ میں 9000افراد کی ہلاکتوں کے بعد یہ زلزلہ کا آج 476 واں جھٹکہ تھا ۔ قومی مرکز برائے طبقات الارض کے مطابق کٹھمنڈو کے مشرق میں واقع ضلع ڈولکھا میں مقامی وقت کے مطابق کل شام 5:58 بجے یہ زلزلہ آیا ۔ اپریل 2015ء کے گورکھا زلزلہ کے بعد یہ 476 واں جھٹکہ تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT