Monday , August 21 2017
Home / دنیا / نیپال میں تازہ احتجاج ، ایک شہری اور ایک پولیس ملازم ہلاک

نیپال میں تازہ احتجاج ، ایک شہری اور ایک پولیس ملازم ہلاک

کٹھمنڈو ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آج نیپال میں نئے دستور کے سلسلہ میں پرتشدد احتجاج جار رہا، جس میں ایک ملازم پولیس اور ایک شہری ہلاک ہوئگے جبکہ احتجاجیوں اور صیانتی عملہ کے درمیان مغربی نیپال میں جھڑپ ہوگئی۔ اس طرح تازہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ مشرقی نیپال میں بھی مختلف مقامات پر اسی قسم کی جھڑپوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ مسلح احتجاجیوں نے ان کے پس مہلک ہتھیار تھے۔ مینکھوکھر کے علاقہ میں تقریباً 8 بجے صبح پولیس پر حملہ کردیا، جس میں ہیڈ کانسٹیبل جسے شدید زخم آئے تھے، جانبر نہ ہوسکا جبکہ پولیس دو بسوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ ایک اور واقعہ میں ایک موٹرسائیکل سوار چترا ہاوا چوک گانا پو ر میں ہلاک ہوگیا جبکہ احتجاجیوں نے ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سوار پر سنگباریکی تھی ۔ مہلوک ایک 22سال نوجوان تھا۔ پولیس کے بموجب اسے شدید زخم آئے تھے اور وزیر کے راستہ میں ہی فوط ہوتایا۔

TOPPOPULARRECENT