Thursday , May 25 2017
Home / دنیا / نیپال میں رن وے پر تیندوا گھس آیا، پروازیں متاثر

نیپال میں رن وے پر تیندوا گھس آیا، پروازیں متاثر

کھٹمنڈو ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے تربھون بین الاقوامی ایرپورٹ پر اس وقت پروازیں متاثر ہوئیں جب ایک تیندوا رن وے پر گھس آیا۔ اس دوران بدھا ایئر کے ایک پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا کہ رن وے پر ایک تیندوا دکھائی دیا ہے۔ آئی ٹی سی کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے یہ بات بتائی۔ گراؤنڈ اسٹاف نے جب تلاشی شروع کی تو پتہ چلا کہ تیندوا رن وے سے متصلہ ایک نالے میں کہیں غائب ہوگیا۔ فی الحال وہاں جنگلاتی عہدیداروں، پولیس اور شکاریوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ کھٹمنڈو میں واقع اس بین الاقوامی ایرپورٹ کے شمالی علاقے جنگلات سے گھرے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT