Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / نیپال میں زلزلہ : چودھری گروپ نے 2540 مکانات تعمیر کئے

نیپال میں زلزلہ : چودھری گروپ نے 2540 مکانات تعمیر کئے

کھٹمنڈو ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں گذشتہ سال آئے جان لیوا زلزلہ کے بعد وہاں پر بے گھر ہوجانے والے افراد کیلئے عارضی مکانات کی تعمیر عمل میں آئی ہے۔ چودھری گروپ جو ایک بہت بڑی تعمیراتی کمپنی ہے، نے نیپال میں 2540 عارضی مکانات تعمیر کئے ہیں۔ مہادیو استھان نامی علاقہ میں ملک کے پہلے ارب پتی نے عارضی مکانات تعمیر کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ جن لوگوں کو مکانات الاٹ کئے گئے ہیں، ان کا کہنا ہیکہ ان مکانات کو عارضی مکانات کہنا درست نہیں کیونکہ اس میں تمام تر سہولیات موجود ہیں اور یہ مکان اب ان کا گھر بن چکا ہے۔ 25 اپریل 2015ء کو آئے زلزلہ میں جس کی شدت 7.9 تھی، 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ چودھری فاونڈیشن کے ہندوستانی نژاد صدرنشین بنود چودھری نے گذشتہ سال ستعمبر میں ہی یہاں کا دورہ کیا تھا تاکہ عارضی مکانات کو متاثرین کے حوالے کیا جائے۔ اس طرح چودھری فاونڈیشن نے نہ صرف 2540 مکانات بنوائے بلکہ 37 اسکولس بھی تعمیر کئے اور یہ تمام ان ڈسٹرکٹس میںواقع ہیں جنہیں زلزلہ کے دوران سب سے زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ اب تک صرف 571 مکانات اور سات اسکولس کی حوالگی عمل میں آئی ہے جو دراصل زلزلہ کی پہلی برسی کا بھی موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT