Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / نیپال میں زلزلہ کا جھٹکا ، کوئی نقصان نہیں

نیپال میں زلزلہ کا جھٹکا ، کوئی نقصان نہیں

کھٹمنڈو ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے وسطی اور مغربی علاقوں میں آج زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 5.5 نوٹ کی گئی جن میں وادی کھٹمنڈو بھی شامل ہے۔ جھٹکا محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر اپنے اپنے مکانات سے باہر آ گئے۔ محکمہ زلزلیات کے مطابق زلزلہ کا مبدا گواکھا ڈسٹرکٹ تھا جو کھٹمنڈو سے 150 کیلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں گذشتہ سال 25 اپریل میں آئے زبردست زلزلہ میں 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کل جو جھٹکا محسوس کیا گیا اس نے بھی لوگوں کو خوفزدہ کردیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT