Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / نیپال میں سیاسی اور سماجی انتشار وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار تشویش

نیپال میں سیاسی اور سماجی انتشار وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔/25اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال میں سیاسی اور سماجی افراتفری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیاسی قیادت سے کہا کہ وسیع تر مشاورت کے ذریعہ باہمی اختلافات اور تنازعات کی یکسوئی کرلیں ۔ نریندر مودی نے آج وزیر اعظم سوشیل کو ئیرالہ سے ٹیلی فون پر ربط قائم کرکے نیپال کے تشدد میں انسانی جانوں کے اتلاف پر افسوس کا اظہار کیا اور مہلوکین کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مغربی نیپال کے ضلع کیلالی میں کل سیکوریٹی فورسیس اور احتجاجیوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 20افراد بشمول 17پولیس اہلکار ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ یہ احتجاجی علحدہ صوبہ تھرویٹ کی تشکیل کے مطالبہ پر سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ زلزلے کی خوفناک تباہی سے دوچار نیپال میں سیاسی اور سماجی عدم استحکام پر فکر و تردد کا اظہار کیا اور احتجاجیو ں سے صبرو تحمل اور امن و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے حکومت نیپال اورتمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے پرزور اپیل کی کہ تشدد ترک کردیں اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں ۔

TOPPOPULARRECENT