Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / نیپال میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات ہلاکتوں کی تعداد 49ہوگئی

نیپال میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات ہلاکتوں کی تعداد 49ہوگئی

کٹھمنڈو۔13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں سیلاب اور زمین کھسکنے واقعات سے آج ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ‘ کئی اضلاع میں ملک گیر سطح پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان واقعات سے متعلق حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج 49تک پہنچ گئیں جب کہ 17 افراد ہنوز لاپتہ ہیں اور 13افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے بموجب سیلاب سے 35843مکان زیرآب آچکے ہیں ۔ 1000مکان نقصان زدہ ہے ‘397 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ترائی کے علاقہ میں کئی شہر زیرآب آچکے ہیں اور مشرقی ‘ مغربی شاہراہ ناقابل حمل و نقل ہے ۔ دودھ واڑہ پل کا ایک حصہ پتیا ۔ نجگڑھ کے علاقہ میں منہدم ہوچکاہے ۔

TOPPOPULARRECENT