Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / نیپال میں مجوزہ آئین کے خلاف تشدد بان کی مون کا اظہار تشویش

نیپال میں مجوزہ آئین کے خلاف تشدد بان کی مون کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ ۔ 12 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سربراہ بان کی مون نے نیپال میں تشدد کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فریقین سے خواہش کی ہے کہ وہ دستور کے مسودے کی تیاری کے سلسلے میں جاری تنازعہ کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کریں ۔ بان کی مون کے ترجمان نے کہاکہ جنوب ایشیائی ملک کی صورتحال پر بان کی مون قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ نیپال میں پولیس اور مظاہرین کے مابین تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں پانچ مظاہرین اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس ترجمان کمل سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی کے دوران فائرنگ بھی کرنی پڑی، جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہی ان مظاہرین نے ایک زخمی پولیس اہلکار کو ایمبولنس سے نکال کر ہلاک کر دیا۔ نیپال میں مجوزہ آئین کے خلاف ان مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک شدگان میں 11 پولیس اہلکار اور ایک اٹھارہ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT