Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / نیپال میں نئے دستور کیخلاف پرتشدد احتجاج، 8 پولیس اہلکار ہلاک

نیپال میں نئے دستور کیخلاف پرتشدد احتجاج، 8 پولیس اہلکار ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں نیپالی شہری مجوزہ نئے آئین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سیکوریٹی فورسیس پر حملہ کردیا جس میں کم و بیش 8 پولیس اہلکار بشمول ایک سینئر آفیسر ہلاک ہوگئے۔ احتجاجیوں نے حملے کیلئے کلہاڑیوں اور اینٹوں کا استعمال کیا۔ 20,000 احتجاجیوں نے حکم امتناع کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ملک کو سات صوبوں میں تقسیم کرنے کے معاملہ میں ٹیکاپور علاقہ میں کلہاڑیوں اور اینٹوں کو بے دریغ استعمال کیا۔

TOPPOPULARRECENT