Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / نیپال میں وفاقیت پر ہڑتال سے معمولات زندگی جزوی مفلوج

نیپال میں وفاقیت پر ہڑتال سے معمولات زندگی جزوی مفلوج

کٹھمنڈو۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کی پولیس نے 30سے زیادہ احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرلیا جو ملک گیر سطح پر ہڑتال کرنے کی کوشش کررہے تھے کیونکہ دستور کے مسودہ میں 7ریاستوں پر مبنی وفاق کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے کٹھمنڈو میں 30 احتجاجی مظاہرین کو جو سڑکوں کی ناکہ بندی کررہے تھے ‘ گاڑیوں کی توڑپھوڑ کررہے تھے اور دکانیں بند کروانے کی کوشش کررہے تھے گرفتار کرلیا ہے ۔اسکولس اور کالجس بند کردیئے گئے تھے ‘ بازار جزوی طور پر بند تھے ۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں گاڑیوں کی آمد و رفت بہت کم تھی ۔ نیپال کے این ای پی آئی این نے آج نئے دستور میں زیادہ حقوق اور نمائندگی کے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔ نے وفاقی یونٹس کی مجوزہ سرحدات کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ ہڑتال کی گئی تھی ۔ ہڑتالی سیاسی پارٹیوں کا دعویٰ ہے کہ اس طرح تاریخی اعتبار سے نظرانداز طبقات بشمول مادھیسیوں اورتھروش کے خلاف تعصب برتا جارہا ہے ۔ نسلی شناخت کی بنیاد پر ایک نسلی کمیشن تشکیل دیتے ہوئے وفاقی ریاستوں کی تشکیل کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT