Friday , July 28 2017
Home / عرب دنیا / نیپال میں پاکستان کے  ریٹائرڈ فوجی آفیسر لاپتہ

نیپال میں پاکستان کے  ریٹائرڈ فوجی آفیسر لاپتہ

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک ریٹائرڈ فوجی آفیسر کے خاندان نے ان کے نیپال میں ’’لاپتہ‘‘ ہوجانے کے واقعہ کو ’’دشمن جاسوس‘‘ کی کارستانی قرار دیا۔ انہوں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہو نہ ہو دشمن جاسوسی ایجنسیوں نے ان کا اغواء کیا ہوگا جو دراصل ہندوستانی انٹلیجنس ایجنسیوں کی جانب درپردہ اشارہ تھا۔ یاد رہیکہ لیفٹننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد حبیب نیپال کے مستقر لمبنی پہنچنے کے فوری بعد لاپتہ ہوگئے تھے جہاں وہ ایک انٹرویو میں شرکت کرنے والے تھے۔ اسی دوران کل ایک ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے ان کے بیٹے سعد حبیب نے بتایا کہ ان کے والد کا نیپال میں جاوید انصاری نامی ایک شخص نے خیرمقدم کیا تھا جس کے بعد دونوں لمبنی روانہ ہوگئے تھے۔ مجھے شک کہ میرے والد کا اغواء کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ پاکستانی سیکوریٹی حلقوں میں ’’دشمن‘‘ کا لفظ ہندوستان کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT