Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / نیپال میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر، 80 افراد گرفتار

نیپال میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر، 80 افراد گرفتار

کھٹمنڈو ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دارالخلافہ میں تقریباً 80 ایسے افراد کو گرفتار کرلیا گیا جو دوسرے دن بھی مسلسل اسی کوششوں میں تھے کہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے جو دراصل نیپال کو وفاقی حکومت کا درجہ دیتے ہوئے چھ صوبوں کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سی پی این ۔ ماؤسٹ کی قیادت والے اتحاد، مادھیسی پارٹیاں اور دیگر گروپس نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے پہلے دن ہی یہاں عام زندگی شدید طور پرمتاثر ہوئی البتہ آمدورفت کیلئے سرکاری بسیں حسب معمول چلتی رہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال پرامن رہی۔ تشدد کے اکا دکا واقعات کے علاوہ کہیں سے بھی تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT