Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیپال کی آئی سی سی رکنیت معطل

نیپال کی آئی سی سی رکنیت معطل

دبئی۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ بورڈ کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے باعث نیپال کی آئی سی سی رکنیت معطل کر دی گئی ہے تاہم معطلی کے باوجود نیپال کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کے اہل ہو گی۔ گزشتہ روز آئی سی سی اجلاس میں اس معاملے کو بھر پور طریقے سے اٹھا یا گیا ،یاد رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی ملک کی حکومت اس کے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی اور اگر ایسا کیا جائے تو اس بورڈ کی رکنیت معطل کر دی جا تی ہے۔

TOPPOPULARRECENT