Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / نیپال کی پہلی خاتون صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

نیپال کی پہلی خاتون صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

کٹھمنڈو۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی پہلی خاتون صدر بدیا دیوی بھنڈاری آج ہندوستانی نژاد مدھیسی مظاہرین کے قاتلانہ حملے میں اس وقت بال بال بچ گئیں جب سیاہ پرچم تھامے ہوئے مدھیسیوں نے ان کی کاروں کے قافلے پر شدید سنگباری کرتے ہوئے پٹرول بم حملہ کیا۔ وہ مشہور رام جانکی مندر کا دورہ کررہی تھیں۔ سکیورٹی فورسیس سے جھڑپوں کے دوران 20 احتجاجی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تمام مظاہرین کو آنسو گیاس شیلس برساتے ہوئے منتشر کردیا۔ 54 سالہ بھنڈاری کی ذریعہ ہیلی کاپٹر پوجا کیلئے آمد پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ جنوبی شہر جنک پور میں سینکڑوں افراد احتجاج کیلئے سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT