Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / نیپال کے تعلیمی شعبہ کیلئے یوروپی یونین کا خطیر رقمی عطیہ

نیپال کے تعلیمی شعبہ کیلئے یوروپی یونین کا خطیر رقمی عطیہ

کھٹمنڈو ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین

(EU) نے نیپال میں تعلیمی شعبہ کے فروغ کیلئے آج ملک کو 480 ملین نیپالی روپوں کا عطیہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ مادھیسی احتجاجوں اور یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلوں کی وجہ سے یہاں کا تعلیمی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ دریں اثناء یوروپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ نیپال کی تعمیرنو میں سب سے زیادہ توجہ تعلیمی شعبہ کی جانب دی جائے گی جوکہ گذشتہ سال اپریل میں آئے زبردست زلزلہ اور بعدازاں مادھیسیوں کے احتجاج نے جہاں ملک کی معیشت کو کمزور کیا وہیں تعلیمی شعبوں میں سرگرمیاں ٹھپ پڑنے کی وجہ سے طلباء کا زبردست نقصان ہوا۔ یوروپی یونین کے سفیر رانسے ٹیرنک نے بتایا کہ یوروپی یونین یوں تو پہلے ہی 650 ٹرانزنیشنل لرننگ سنٹرس مہیا کروارہی ہے اور اب 480 ملین نیپالی روپوں کے عطیہ سے تعلیمی شعبہ ایک بار پھر مستحکم ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT