Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / نیپال کے سابق راجہ گیانیندر پر برقی بل واجب الادا

نیپال کے سابق راجہ گیانیندر پر برقی بل واجب الادا

کھٹمنڈو ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے سابق راجہ گیانیندر شاہ نے زائد از 10 سال تک برقی کا بل ادا نہیں کیا ہے جو 70,000 امریکی ڈالرس تک پہنچ گیا ہے جس میں جرمانے کی رقم بھی شامل ہے۔ سرکاری نیپال الیکٹرسٹی اتھاریٹی (MEA) نے بتایا کہ نیپال کے آخری راجہ نے ناگرجن پیالیس جو ان کی خانگی ملکیت ہے، میں استعمال ہونے والی برقی کا گذشتہ 10 سال سے زائد بل ادا نہیں کیا ہے اور اس طرح ان پر 70,000 امریکی ڈالرس واجب الادا ہیں۔ گیانیندر نے 2008ء میں نارائن ہل رایل پیالیس کا تخلیہ کردیا تھا اور اس کے بعد ناگرجن پیالیس میں رہائش اختیارکرلی تھی جو کھٹمنڈو سے 10 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT