Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / نیپال کے سابق وزیر اعظم سوشیل کوئیرالا کی موت پر اظہار تعزیت

نیپال کے سابق وزیر اعظم سوشیل کوئیرالا کی موت پر اظہار تعزیت

نئی دہلی۔/9فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے سابق وزیر اعظم سوشیل کوئیرالا کی موت پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سوشیل کوئیرالا نے اپنے ملک کی ترقی اور تعمیر کیلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے انتھک کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئیرالا نے نیپال کی قیادت ایسے وقت کی تھی جب اقتدار کی منتقلی اور نئے دستور کا نفاذ عمل میں لایا جارہا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشیل کوئیرالا کو ایک مثالی سیاستداں قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں سادگی اختیار کی تھی۔صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کہا کہ ہند۔ نیپال تعلقات کومضبوط بنانے میں سوشیل کوئیرالا کی کاوشوں کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا۔

 

جئے پور کے قلعہ پر
برطانوی سیاح کی موت
جئے پور۔/9 فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 32سالہ برطانوی سیاح یہاں عنبر قلعہ چڑھنے کے دوران بے ہوش یوکر گرپڑی۔ پولیس نے بتایا کہ بریندرا گواملی قلعہ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے جارہی تھی کہ اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑی جس کے ساتھیوں نے فی الفور مقامی حکام کو اطلاع دینے پر برطانیہ کی خاتون سیاح کو گورنمنٹ ڈسپسنری سے رجوع کیا گیا جہاں پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ عنبر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کیپٹن سنگھ نے بتایا کہ نعش کو سوامی مدھو سنگھ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا اور برطانوی سفارتخانہ کو گواملی کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا پتہ چلے گا۔ یہ خاتون سیاح 5فبروری سے رام باغ ہوٹل میں قیام پذیر تھی۔

TOPPOPULARRECENT