Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / نیپال کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہندوستان مصروف عمل :مودی

نیپال کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہندوستان مصروف عمل :مودی

نئی دہلی، 20 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کے ساتھ روایتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔مسٹر مودی نے آج یہاں ان سے ملنے آئے نیپال کے نائب وزیر اعظم بملیندر ندھی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان تعلقات صرف دو حکومتوں کے درمیان ہی نہیں بلکہ دونوں ممالک کے لوگوں کے رشتہ داروں کے رشتوں سے بھی عبارت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پڑوسی ملک نیپال کے لوگوں کے ساتھ دوستی اوررشتے داری کے روایتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں عزم اعادہ کیا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان زلزلہ کے بعد نیپال کی تعمیر نو میں وہاں کی حکومت اور عوام کے تعاون کے تئیں پابند ہے ۔

TOPPOPULARRECENT