Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / نیپال کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرلیا جائیگا ‘ ہندوستانی سفیر

نیپال کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرلیا جائیگا ‘ ہندوستانی سفیر

کٹھمنڈو 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہند ۔ نیپال تعلقات میں غلط فہمیوں کو بہت جلد دور کرلیا جائیگا ۔ یہ غلط فہمیاں سرحدات پر تحدیدات کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں۔ یہ تحدیدات مادھیسی باشندوں کے احتجاج کی وجہ سے نافذ کی گئی تھیں۔ نیپال میں ہندوستانی سفیر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور خوشحال نیپال ‘ ہندوستان کے مفاد میں ہے ۔ ہندوستانی سفیر برائے نیپال رنجیت رائے نے یہاں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں جو کچھ بھی غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں انہیں بہت جلد حل کرلیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مسائل بھی ختم ہوجائیں گے اور دونوں ملکوں کے مابین دوستی کا آغاز ہوگا ۔ ہند ۔ نیپال سرحد پر معاشی تحدیدات عائد کی گئی تھیں جن کی وجہ سے نیپال میں بحران کی کیفیت پیدا ہوئی تھی ۔ مادھیسی عوام نے یہاں احتجاج کا سلسہ شروع کیا تھا ۔ مسٹر رائے نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ چاہتا ہے کہ نیپالی عوام کی فلاح و بہبود ہو اور ہم چاہتے ہیں کہ نیپال ایک پرامن اور خوشحال ملک رہے کیونکہ یہ خودہ مارے اپنے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایام میں ہند ۔ نیپال تعلقات مزید بہتر اور مستحکمہ ہونگے ۔ گرو نانک جینتی جیسے تہواروں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے مابین عوام تا عوام رابطوں کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ نیپال کو پکوان گیس ‘ پٹرولیم اشیا ‘ ادویات اور دوسری معمول کے استعمال کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ ملک کی جنوبی سرحد پر ایک ماہ سے تحدیدات کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ تحدیدات مادھیسی برادری کے احتجاج کی وجہ سے عائد کی گئی تھیں۔ مادھیسی عوام میں اکثریت ہندوستانی نژاد افراد کی ہے ۔ تاحال اس احتجاج میں زائد از 50 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ زائد از 2,500 افراد نے کٹھمنڈو میں ایک گردوارہ میں منعقدہ اس تقریب میں شرکت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT