Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / نیپال کے نئے وزیراعظم اولی کی حلف برداری

نیپال کے نئے وزیراعظم اولی کی حلف برداری

کھٹمنڈو ۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نامور کمیونسٹ قائد کے پی شرما اولی کو آج نیپال کے 38ویں وزیراعظم کی حیثیت سے دلوایا گیا ۔ ایک دن قبل ہی پارلیمنٹ میں وہ چھوٹی پارٹیوں کی مدد سے منتخب ہوئے جبکہ ملک سیاسی بے چینی کی گرفت میں ہے جو نئے دستور کے بارے میں ہے ۔ 63سالہ اولی کو عہدہ اور راز داری کا حلف صدر نیپال رام برن یادو نے اپنی سرکاری قیامگاہ پر دلوایا ۔ وزیراعظم اولی نے اپنی ایک مختصر سی کابینہ تشکیل دی ۔ جس میں دو نائب وزرائے اعظم اور پانچ وزراء شامل ہیں ۔ انہوں نے آج اپنی کابینہ کے اولین اجلاس کی صدارت کی ۔ مادیسی پیپلز رائٹس فورم ڈیموکریٹک کے صدر گچھا دھر کو فزیکل پلاننگ کا قلمدان سپرد کیا گیاہے جبکہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان صدر راشٹریہ پرجا تنتر پارٹی کے صدر تھاپا کے حوالہ کیا گیا ہے ۔ پانچ وزراء اگنی کھریل ‘ ستیہ نارائن منڈل ‘ سوم پانڈے ‘ ہری بول گجریل اور رام کمار شبا کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اولی کو احتجاج اور ناکہ بندی جیسے چیلنجس کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT