Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیپال کے 5 کھلاڑیوں پر غداری کا مقدمہ

نیپال کے 5 کھلاڑیوں پر غداری کا مقدمہ

کھٹمنڈو۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی فٹ بال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں پر 2011 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں میچ فکسنگ کے الزام کے تحت غداری کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔ نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ نیپال کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ساگر تھاپا اور گول کیپر رتیش تھاپا سمیت دیگر 3 کھلاڑیوں کو گذشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں کثیر رقم پائی گئی ہے۔ کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے 2011 میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچوں میں جان بوجھ کر گول کے کئی مواقع گنوائے تھے۔ کھٹمنڈو کی خصوصی عدالت کے رجسٹرار بھدرا کلی پوکھرل کے مطابق حکومت نے گذشتہ ماہ 5 فٹ بال کھلاڑیوں کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان کے لئے عمر قید کی سزا کی درخواست کی گئی تھی۔ پوکھرل نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر 1989 کے دفعہ کے تحت مقدمہ درجکیا گیا ہے، جس کے مطابق ’جس نے نیپال کی خودمختاری، سالمیت یا قومی اتحاد کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی یا وہ اس کا مرتکب ہوا وہ عمر قید کی سزا کا مستحق ہو گا۔ واضح رہے کہ فٹ بال کی ورلڈ گورننگ باڈی فیفا حالیہ چند ماہ کے دوران مبینہ بدعنوانیوں کے متعدد اسکینڈلز کی لپیٹ میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT