Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نیکلس روڈ پر پتنگ بازی فیسٹول کا آغاز

نیکلس روڈ پر پتنگ بازی فیسٹول کا آغاز

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر سیاحت چندولعل نے آج پیپلز پلازا پر انٹرنیشنل پتنگ بازی فیسٹول کا آغاز کیا جس میں 15 ممالک کے 70 نمائندوں کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں سے بھی نمائندوںنے حصہ لیا ۔ سنگارپور کے ماہرین فسٹول کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت چندولعل نے کہا کہ کائیٹ فسٹول کے انعقاد سے جہاں ہندوستان اور دوسرے بیرونی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں استحکام پیدا ہو رہا ہے وہی ہندوستان کے تمام ریاستوں کے درمیان تال میل اور میل ملاپ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پتنگ بازی فیسٹول میں سماج کے تمام طبقات ذات پات ، نسل علاقہ سے بالاتر ہوکر حصہ لیتے ہیں۔ جس سے ملک کی سالمیت مستحکم ہو رہی ہے ۔ قبل ازیں سکریٹری سیاحت بی وینکٹیشم نے پتنگ بازی تقاریب کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سنکراتی کے موقع پر اس تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ عوام جوش و خروش کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کرتے ہیں ۔ اس سال حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں پتنگ بازی تقاریب کا اہتمام کیا جاہرا ہے۔ 12 تا 17 جنوری تک اس فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا ۔ آغا خان اکیڈیمی ضلع یادگیری گٹہ میں پتنگ بازی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ طلبہ اور عوام کیلئے مختلف تہذیبی پروگرامس کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT