Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ن15 نومبر کو وجئے واڑہ میں بی یو ایم ایس داخلہ کونسلنگ

ن15 نومبر کو وجئے واڑہ میں بی یو ایم ایس داخلہ کونسلنگ

سیاست سے امیدواروں کی روانگی کیلئے بسوں کا انتظام، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد 8 نومبر (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بمسیٹ یونانی کورس میں داخلہ کے لئے کونسلنگ کے لئے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس میں بروز اتوار 15 نومبر صبح 9 بجے دن سے وجئے واڑہ میں آغاز ہوگا۔ حیدرآباد سے ادارہ سیاست عابڈس سے 14 نومبر رات 9 بجے بسیں روانہ ہوں گی۔ ایسے طلباء و طالبات جو بمسیٹ میں رینک لائے اور کونسلنگ کے لئے وجئے واڑہ جارہے ہیں وہ اپنے اپنے نام 12 نومبر تک جناب خالد محی الدین اسد کے پاس لکھوادیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364  پر 11 بجے دن سے 5 بجے شام تک راست ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT