Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ن1575 نئی آر ٹی سی بسیں خریدنے کا فیصلہ

ن1575 نئی آر ٹی سی بسیں خریدنے کا فیصلہ

حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ستیہ نارائنا نے کہاکہ ٹی ایس آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کے لئے جامع منصوبہ جات مرتب کئے گئے ہیں اور فی الوقت ٹی ایس آر ٹی سی میں پائے جانے والے مختلف مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انھیں حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کرکے اقدامات کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسٹر ایس ستیہ نارائنا نے بتایا کہ آر ٹی سی میں جاریہ مالیاتی سال کے دوران جملہ 5 ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا اور اس نشانہ کی تکمیل کے لئے خود آر ٹی سی نے 1575 نئی بسیں اور 200 منی نئی بسیں خریدنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT