Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / ن3نوجوانوں نے ایک شخص کو دھمکاکر گاڑی چھین کی

ن3نوجوانوں نے ایک شخص کو دھمکاکر گاڑی چھین کی

حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ میں ایک نوجوان کو دھمکاکر ایک موٹر سائیکل چھین لی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح کے اولین اوقات میں امتیاز محمد نامی نوجوان کا راستہ روکا گیا اور چاقوؤں سے انہیں مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل چھین لی گئی ۔ امتیاز احمد معروف امریکن کمپنی آمیزن کا ملازم بتایا گیا ہے جو آج صبح معراج کالونی ٹولی چوکی میں واقع اپنے مکان سے دفتر کیلئے روانہ ہوا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ تقریباً ساڑے سات بجے اس شخص کے مکان کے قریب تین افراد جو کم عمر کے دکھائی دے رہے تھے امتیاز کا راستہ روک لیا اور گالی گلوج کرتے ہوئے گاڑی سے اترنے کیلئے کہا جیسے ہی یہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل سے اتر گیا ۔ ایک نے گاڑی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ اس سلسلہ میں امتیاز محمد نے بتایا کہ تین کم عمر نوجوان جو چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے ۔ یہ شخص ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جس کے سبب چاقوؤں سے کئے گئے وار کا کوئی اثر نہیں ہوا اور جیسے ہی اس کی موٹر سائیکل پلسر لیکر وہ فرار ہوئے چیخ پکار کرتا ہوا یہ شخص مین روڈ پر آگیا تاہم پڑوسی اور مین روڈ پر ٹھہرے ہوئے شہری اس کی آواز پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے تک یہ بدمعاش وہاں سے فرار ہوچکے تھے ۔ اور ٹولی چوکی چوراہے کی طرف بڑھ گئے ۔ اس سلسلہ میں ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر انجی ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے شکایت حاصل کرلی ہے اور مصروف تحقیقات پولیس نے ایک گارمنٹ کی دوکان اور ہاسپٹل پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں سے جانچ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT