Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وائس چانسلرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات

وائس چانسلرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کے مخلوعہ عہدوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے عاجلانہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ آج یہاں ایوان میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی میں پیش آئے واقعات اور پائی جانے والی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کے مباحث پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وائس چانسلروں کے تقررات عمل میں لانے کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دے چکی ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ سابق حکومت میں تقرر کردہ وائس چانسلروں کے تقررات عمل میں نہیں لانا چاہیے کیوں کہ تلنگانہ میں یونیورسٹیوں کے سابقہ موقف اور وقار کو بحال کرنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے اور سرچ کمیٹی رپورٹس کی روشنی میں سفارش کردہ ناموں کے اساتذہ کی مکمل طور پر ان کے رہن سہن اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ تعلقات وغیرہ سے متعلق مکمل تحقیقات کروانے کے بعد ہی وائس چانسلروں کے تقررات کو قطعیت دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق میں وائس چانسلروں کے تقررات میں بعض نا انصافیاں عمل میں آئیں تھیں اور تقرر کردہ وائس چانسلرس نے کئی ایک مبینہ بے قاعدگیاں کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اسٹاف کے تقررات عمل میں لائے تھے ۔ جس کی وجہ سے ہی حکومت تلنگانہ نے مکمل تفصیلات اور معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی نئے وائس چانسلروں کے تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث ہی تقررات میں تاخیر ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT