Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / وائس چانسلر اپا راؤ کی گرفتاری کا مطالبہ

وائس چانسلر اپا راؤ کی گرفتاری کا مطالبہ

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے باہر ، پی ڈی ایس یو کا احتجاج
حیدرآباد ۔ /26 مارچ (سیاست نیوز) پروفیسر جی ونود کمار کے زیرقیادت عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ قائدین نے آج شمالی ہند کے قائدین کے غلبہ سے آزادی کا مطالبہ کیا اور روہت ویمولہ کو صحیح انصاف کی فراہمی کیلئے یونیورسٹی آف حیدرآباد واقعہ کے خاطیوں کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر ونود کمار شمالی ہند کی قیادت سے آزادی  کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ سیاسی پارٹیاں جیسے بی جے پی ، کانگریس بائیں بازو کی جماعتیں ، اے اے پی اور بی ایس پی نے دلتوں کا استحصال کیا ہے اور مومنٹس سے فائدہ حاصل کیا ہے ۔ روہت ویمولہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنہیا نے ذات پات کے خلاف ایک نعرہ بلند کیا اور شہرت حاصل کی جبکہ دلتوں کو قدرے مدد فراہم کی ۔ اگر وہ اس کاز کے لئے سچے ہوںگے تو انہیں طلبہ کے ساتھ حقیقی انصاف ہونے تک حیدرآباد میں انتظار کرنا چاہئیے تھا ۔ اسی طرح راہول گاندھی ، اروند کجریوال نے روہت ویمولہ کے مسئلہ سے فائدہ حاصل کیا اور انہیں انصاف دلانے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ان سیاسی قائدین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ خاطی گرفتار ہو اور انہیں سزا ملے ۔

TOPPOPULARRECENT