Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / وائس چانسلر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ میں تکرار

وائس چانسلر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ میں تکرار

علیگڑھ ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وائس چانسلر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور مقامی بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم میں مکتوبات کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ وائس چانسلر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک شعلہ بیان مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ یونیورسٹی میں خلل اندازی پیدا کرنے کیلئے اس کا اقلیتی موقف ختم کیا جارہا ہے ‘ اُن پر جوابی وار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ پر الزام عائد کیا کہ انہیں ان کی سیکولر ساکھ پر شک و شبہ ظاہر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور وائس چانسلر پر زور دیا کہ وہ شہر میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مدد کریں ۔ گوتم نے شاہ کے نام 13جولائی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ طلبہ کو اکسارہے ہیں کہ وہ بیان جاری کریں جس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انہیں گڑبڑھ کا اندیشہ ہے ‘ اگر مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی موقف ختم کردیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT