Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وائس چانسلر کی فوری برطرفی کے لیے طلباء کا مطالبہ اور احتجاج

وائس چانسلر کی فوری برطرفی کے لیے طلباء کا مطالبہ اور احتجاج

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پروگریسیو ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس یونین کے کارکنوں نے آج حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا اور وائس چانسلر اپا راؤ کی فوری گرفتاری و برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ طلباء نے ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی موت پر اپا راؤ کو گرفتار کرنے پر زور دیا ۔ یونیورسٹی کے سیکوریٹی عملہ نے ان کارکنوں کو کیمپس میں داخل ہونے سے روکدیا اور یونیورسٹی کے باب الداخلہ پر ہی کارکن احتجاجی دھرنا دینے لگے ۔ سڑک پر جمع ہو کر اپا راؤ کی گرفتاری اور برطرفی کے لیے زور دیا ۔ ان کارکنوں نے 25 طلباء اور 2 فیکلٹی ارکان کو فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔طلباء کو وہاں سے منتشر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن طلباء نے یونیورسٹی کے باب الداخلہ کے باہر ہی احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا۔

TOPPOPULARRECENT